Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فلم لاس اینجلس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں

فلم کے واقعات فہد نامی ایک شخص کے اردگرد گھومتے ہیں (فوٹو: العربیہ نیٹ)
سعودی نوجوانوں نے سماجی مسائل اور کہانیوں کو فلمانہ شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے سعودی فلمی صنعت میں اہم اضافہ کیا ہے۔ نئی سعودی فلم ’الدوبامین‘ (dopamine) لاس ویگاس پہنچ گئی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق عسیر ریجن کے شہر ابھا میں بنائی جانے والی فلم امریکہ کے مشہور ’انٹرنیشنل فلم فیسٹیول لاس اینجلس 2020 ‘ کے لیے نامزد کردی گئی۔ ہدایت کار یاسر ھیجان، کہانی عبدالعزیز عبود اور پروڈیوسر یوسف ال مقبل ہیں۔

فلم میں ایک دوست دوسرے کو مصیبت سے نکالتا ہے (فوٹو: العربیہ نیٹ)

ہدایت کار نے فلم کی کہانی کے حوالے سے بتایا کہ’ فلم کے واقعات فہد نامی ایک شخص کے اردگرد گھومتے ہیں جو ناگہانی حالات کے بھنور میں پھنس کر خود کو ایک قتل کی واردات میں بحالت مجبوری ملوث پاتا ہے۔ وہ گینگ سے فرار ہونے کی کوشش کرتا ہے۔ اسی دوران اس کا قریبی دوست ماجد اسے اس مصیبت سے نکالنے کی کوشش کرتا ہے‘۔
ہدایت کار نے بتایا کہ فلم کا نام ’دوبامین‘ (dopamine) سے لیا گیا ہے۔ یہ انسان کے دماغ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے پیدا کردہ ایک مادہ ہوتا ہے جب اس کا توازن بگڑتا ہے تو انسان ذہنی مصائب میں گرفتار ہوجاتا ہے۔
فلم کے مصنف نے کہانی صحت کے شعبے میں اپنے مشاہدات اور مطالعات سے اخذ کی ہے۔
ہدایت کار نے بتایا کہ ’کہانی کو ڈرامے کے انداز میں فلمانے کی کوشش کی ہے۔ ہمارے مدنظر یہ بات بھی رہی کہ میڈیکل انفارمیشن کو صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے۔ فلمی مناظر کی عکس بندی میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا گیا ہے۔ 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: