کورونا کے باعث جنادریہ میلہ ملتوی کرنے کا فیصلہ
منگل 14 جولائی 2020 15:24
’اگلے سال حالات کو مد نظر رکھ کر مناسب فیصلہ کیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
کورونا کے باعث جنادریہ قومی فیسٹول اگلے سال تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت ثقافت نے کہا ہے ’موجودہ حالات کے باعث جنادریہ قومی میلہ اگلے سال کی پہلی چوتھائی میں منعقد کرنے کا ارادہ ہے‘۔
’2021 میں عالمی وبا کا جائزہ لے کر مناسب فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا اس وقت جنادریہ جیسے عالمی میلے کا انعقاد مناسب ہے یا نہیں جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے‘۔
’جنادریہ میلہ ملتوی کرنے کا فیصلہ لوگوں کی سلامتی کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے، حکومتی سطح پر اختیار کی جانے والی حفاظتی تدابیرپر عمل کرتے ہوئے فی الحال اسے ملتوی کرنا زیادہ بہتر ہے‘۔
واضح رہے کہ وزارت ثقافت نے جنادریہ میلے کے انعقاد کے لیے نومبر 2020 کا مہینہ مقرر کیا تھا۔ یہ وزارت ثقافت کے قیام کے بعد پہلا بڑا اور قومی سطح کا میلہ ہوگا جس کا انتظام وزارت کے سپرد کیا گیا ہے۔
اس سے قبل جنادریہ میلے کا انتظام و انصرام وزارت نیشنل گارڈ کے سپرد تھا۔