Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قہوہ خانوں میں شیشہ پیش کرنے کی اجازت

شیشہ اور حقہ کے لیے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں۔( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے امور کے نگراں اداروں نے قہوہ خانوں اور ریستورانوں میں شیشہ اور حقہ پیش کرنے کی  مشروط اجازت دی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو نئے کورونا وائرس سے بچانے اور اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے شیشہ اور حقہ پیش کرنے کے لیے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں۔
 جاری کردہ ضوابط میں کہا گیا کہ’ گاہک کی عمر 65 برس سے زیادہ اور 18 برس سے کم نہ ہو‘-
’ایک ٹیبل سے دوسری ٹیبل تک کا درمیانی فاصلہ ڈیڑھ سے دو میٹر تک ہونا چاہیے‘۔

ایک دن میں ایک شیشہ ایک ہی گاہک استعمال کرسکتا ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)

ضوابط کے مطابق ’ایک دن میں ایک شیشہ صرف ایک ہی گاہک استعمال کرسکتا ہے‘۔
شیشہ استعمال کرنے سے قبل اور اس کے بعد اندر اور باہر سے پانی اور صابن سے صاف کیا جائے۔ باہر سے اسے سینیٹائز کیاجائے اگر ممکن ہو تو گرم پانی سے اس کی صفائی کااہتمام کیا جائے۔
گاہکوں کو اپنا شیشہ یا اس کی لیڈ (پائپ) اپنے ہمراہ لانے کی ترغیب دی جائے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بہتر ہوگا کہ شیشے میں ایسے پلاسٹک پائپ استعمال کیے جائیں جو ایک مرتبہ استعمال ہونے کے بعد تلف کردیے جائیں۔

شیئر: