انڈین میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کے ہم شکل کشمیری نوجوان جنید شاہ حرکت قلب بند ہونے سے ہلاک ہو گئے۔
انڈین اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ اور ٹی چینل ری پبلک نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28 سالہ جنید تقریباً ایک ماہ پہلے ہی ممبئی سے اپنے آبائی علاقے کشمیر واپس لوٹے تھے اور جمعرات کی رات ان کا انتقال ہوا۔
سوشل میڈیا پر صبح سے رنبیر کپور ٹرینڈ کر رہے ہیں اور اس ٹرینڈ میں یہی خبر شیئر کی جا رہی ہے۔ کشمیر کے معروف سینیئر صحافی یوسف جمیل نے اپنے پڑوسی نثار احمد شاہ کے بیٹے جنید کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اس کی تفصیل بتائی۔
مزید پڑھیں
-
امیتابھ اور ابھیشیک کے بعد ایشوریا کو بھی کوروناNode ID: 491656
-
انڈیا میں پٹرول نہ ملنے پر احتجاجاََ سانپ چھوڑ دیےNode ID: 492461
-
'کورونا وائرس کی وبا سے انڈیا کو صرف خدا ہی بچا سکتا ہے'Node ID: 492596
انھوں نے لکھا کہ'ہمارے پرانے پڑوسی نثار احمد شاہ کے بیٹے جنید کی رات دل کا رودہ پڑنے کی وجہ سے موت واقع ہوگئی۔ لوگ کہتے ہیں کہ وہ اداکار رنبیر کپور کے ہم شکل تھے۔ میرا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیمار والد اور ماں اور سارے کشمیر کے لیے بہت بڑی امید، طاقت اور نجات دہندہ تھے۔ مغفرت'
Our old neighbor Nissar Ahmed Shah's son Junaid passed away due to massive cardiac arrest overnight. People say he was a lookalike of Bollywood actor Ranbir Kapoor.I say he was a big hope, strength & salvation of his ailing father and his mother & that of whole Kashmir. Magfirah! pic.twitter.com/uVVH3UGtnJ
— YusufJameelیوسف جمیل (@jameelyusuf) July 17, 2020
یوسف جمیل نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’جنید ایک ماہ قبل اپنے والدین کے ساتھ ممبئی سے واپس لوٹے تھے جہاں انہوں نے بالی وڈ اداکار انوپم کھیر کے سکول آف ایکٹنگ میں داخلہ لے رکھا تھا۔ انہیں اس سے قبل دل کی کوئی تکلیف نہیں تھی۔‘
تصویر میں دونوں میں فرق کر پانا بہت مشکل ہے۔ جب لوگوں نے رنبیر کپور سے ان کی زبردست مشابہت کو دیکھا تو جنید راتوں رات پورے ملک میں مشہور ہو گئے۔
پہلی بار ان کی شکل میں مشابہت سنہ 2014 میں سامنے آئی تھی اور پھر اس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر گردش کرنے لگی تھیں اور لوگ ان کی بے مثل شباہت پر گرما گرم بحث کرنے لگے تھے۔
ان دونوں میں اس قدر مشباہت تھی کہ رنبیر کپور کے والد رشی کپور نے بھی ایک بار دونوں کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا تھا۔
انھوں نے لکھا تھا کہ ’او میرے خدا۔ یہ میرے بیٹے کا جڑواں ہے۔ سچ کہتا ہوں فرق نہیں کر سکتا۔ ایک بہترین ہمشکل۔'
OMG. My own son has a double!!! Promise cannot make out. A good double pic.twitter.com/iqF7uNyyIi
— Rishi Kapoor (@chintskap) April 16, 2015