انڈیا کی ریاست مہاراشٹرا میں ایک شخص کو بوتل میں پٹرول نہ دینے پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے پٹرول سٹیشن کے مالک کے دفتر میں تین سانپ چھوڑ دیے۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ شخص پٹرول سٹیشن کے مالک کے دفتر کی طرف جا رہا ہے اور اپنے تھیلے میں سے ایک بڑا سانپ نکال کر اسے دفتر کے اندر چھوڑ رہا ہے۔
سانپ باہر نکلتے ہی دفتر کے کونے میں موجود فرنیچر کے نیچے چھپ گیا۔
مزید پڑھیں
-
ہسپتالوں میں بیڈ نہ ملنے کے بعد نوجوان کورونا سے ہلاکNode ID: 491756
-
ہمیں تو پیدل ہی لے چلوNode ID: 492271
اسی دوران دفتر کے استقبالیہ ڈیسک کے پیچھے بیٹھی ایک خاتون یہ سب دیکھ حیران و پریشان رہ گئی اور پھر آرام سے دفتر کے باہر چلی گئیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس کے نیچے تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے خاتون کی تعریف کرتے ہوئے ’جرات مند خاتون‘ لکھا۔
دوسرے صارف نے لکھا کہ جس شخص نے یہ سانپ چھوڑا ہے اسے شرم آنی چاہیے۔
कैसे-कैसे लोग होते हैं!! बुलढाणा: बोतल में पेट्रोल देने से मना किया तो नाराज युवक ने पेट्रोल पंप दफ़्तर में सांप छोड़ दिया @ndtvindia pic.twitter.com/BFWbMoxVZC
— sunilkumar singh (@sunilcredible) July 14, 2020