Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا کھانے پینے کی اشیا سے کورونا کی منتقلی ممکن ہے؟

نظام ہضم کے ذریعے وائرس کی منتقلی کا کیس ریکارڈ پر نہیں آیا ہے۔(فوٹو روئٹرز)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ کھانے کے ذریعے نیا کورونا وائرس منتقل ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ ابھی تک کھانے پینے کی اشیا اور نظام ہضم کے ذریعے وائرس کی منتقلی کا کوئی بھی کیس ریکارڈ پر نہیں آیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق العبد العالی نے نئے کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق پریس کانفرنس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کھانے پینے کے برتنوں کے سلسلے میں انتہائی احتیاط ضروری ہے۔ ممکن ہے کہ برتن وائرس سے آلودہ ہوگئے ہوں۔ اس حوالے سے احتیاط کی جائے۔ وائرس زدہ چیز کو چھونے کے بعد آنکھ یا ناک کو چھونے سے وائرس منتقل ہوسکتا ہے۔

وائرس زدہ چیز کو چھونے کے بعد آنکھ یا ناک کو چھونے سے وائرس منتقل ہوسکتا ہے۔( فوٹو سوشل میڈیا)

وزارت صحت کے ترجمان نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی مزید لہریں آئیں گی۔ زمینی حقائق سے ایسا لگتا ہے کہ نئی لہریں پہلی لہر جیسی طاقتور نہیں ہوں گی۔
وزارت صحت کے ترجمان سے سوال کیا گیا کہ حالیہ دنوں کے دوران کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی کا اہم سبب کیا ہے؟ ترجمان نے کہا کہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سب لوگ تمام حفاظتی تدابیر کی پابندی کررہے ہیں اور معمول کی زندگی گزارنے میں احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔

شیئر: