Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کورونا کے دو لاکھ 20 ہزار مریض صحتیاب

جولائی کے دوسرے ہفتے کے دوران پاکستان میں کورونا کیسز میں تیزی سے کمی آئی۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی آ رہی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
جمعے کی صبح جاری کیے گئے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 54 اموات ہوئی ہیں جبکہ ایک ہزار 209 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک کل ٹیسٹ کی تعداد 18 لاکھ 21 ہزار سے زائد ہے۔

 

حکام کے مطابق ملک میں ایکٹیو کورونا کیسز کی تعداد کم ہو کر اب 44 ہزار رہ گئی ہے۔
پاکستان میں اب تک کورونا سے پانچ ہزار 763 اموات ہوئی ہیں۔ ملک میں کل دو لاکھ 68 ہزار سے زائد مثبت کیسز آئے جن میں سے دو لاکھ 20 ہزار کے لگ بھگ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں اس وقت ایک ہزار 316 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس رواں سال فروری کے اواخر میں کراچی میں سامنے آیا تھا۔
پاکستان میں دو ماہ تک لاک ڈاؤن رکھا گیا جس کے بعد مختلف کاروبار مرحلہ وار کھولنے کی اجازت دی گئی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں