پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کم ہو کر 53 ہزار 652 رہ گئے ہیں۔
اتوار کی صبح جاری کیے گئے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد دو لاکھ چار ہزار 276 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کے مریضوں کے لیے ہسپتالوں میں ایک ہزار 823 وینٹیلیٹرز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 298 وینٹیلیٹرز مریضوں کے استعمال میں ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’پاکستان میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی منظوری سے‘Node ID: 447621
-
'خون پتلا کرنے والی ادویات کورونا کے مریضوں کی جان بچا سکتی ہیں'Node ID: 479541
-
برطانیہ میں ویکسین ٹرائلز کے مثبت نتائجNode ID: 492626