انڈیا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 40 ہزار سے زیادہ نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جس سے انڈیا کے بعض حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی کورونا کی ویکسین کے معاملے پر امیدوں میں اضافہ نظر آ رہا ہے کیونکہ دہلی کے معروف ہسپتال آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اے آئی آئی ایم ایس) میں آج سے انسانوں پر ویکسین کا تجربہ شروع ہو رہا ہے۔
انڈیا کی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 425 نئے کیسز کے علاوہ ملک بھر میں کووڈ 19 سے 681 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
تاج محل نہ کھولنے کا فیصلہNode ID: 490611
-
کورونا: اترپردیش میں کرفیو، بہار اور آسام میں لاک ڈاؤنNode ID: 491531
-
انڈیا میں 'مشینی گول گپے' اور 'برسات میں رنگ بدلتے مینڈک'Node ID: 493191
اس طرح اب ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 18 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ انڈیا میں مثبت کیسز ہر 20 دنوں میں دگنے ہو رہے ہیں۔
انڈیا میں وبا سے مرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 27 ہزار 497 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں تقریباً چار لاکھ ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ سات لاکھ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
مغربی ریاست مہاراشٹر میں متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اتوار کو وہاں سب سے زیادہ کیسز درج کیے گئے ہیں۔
دریں اثنا انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے کہا ہے کہ ایک کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ افراد کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں جبکہ گذشتہ روز تقریباً ڈھائی لاکھ لوگوں کی جانچ ہوئی ہے۔
انڈیا میں سوشل میڈیا پر آے آئی آئی ایم ایس ٹرینڈ کر رہا ہے جس سے یہ نظر آتا ہے کہ صارفین انڈیا میں ویکسین کی تیاری سے متعلق کتنے پرجوش ہیں۔
اس سے قبل انڈیا نے 15 اگست تک کورونا کی ویکسین تیار کرنے کی بات کہی تھی جسے طبی ماہرین نے بعید از قیاس قرار دیا تھا۔
اس سے قبل انڈیا کے یوگا گرو بابا رام دیو اور آیوروید طریقہ علاج کی دوا بنانے والی ان کی کمپنی نے کووڈ کی دوا بنانے کا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ انھوں نے اسے انسانوں پر بھی ٹیسٹ کیا ہے لیکن پھر وہ بعد میں اپنے دعوے سے انکاری ہو گئے اور کہا کہ ان کی دوا صرف قوت مدافعت بڑھانے کے لیے ہے۔
انڈیا کے سرکاری ٹی وی چینل ڈی ڈی نیوز نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'اے آئی آئی ایم ایس پیر سے کوویکسین کا انسانوں پر تجربہ شروع کر رہا ہے۔'
COVID19: Human clinical trial of COVAXIN to begin in AIIMS, Delhi from Monday https://t.co/cmvB5g0avN
— DD News (@DDNewslive) July 19, 2020