موسم جب بھی خوشگوار ہوتا ہے تو سوشل میڈیا کا موڈ بھی جیسے بدل سا جاتا ہے، صارفین اپنے اپنے شہروں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے لگتے ہیں اور یوں سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر جہاں اکثر سیاسی یا سماجی مسئلے پر گرما گرم بحث ہوتی دکھائی دیتی ہے کچھ دیر کے لیے رنگینیاں بکھر جاتی ہیں۔
لیکن جب بات کراچی میں بارش کی آتی ہے تو ٹرینڈز بھی بنتے ہیں موسم بھی خوشگوار ہوتا ہے مگر صارفین کا موڈ پھر بھی ناخوشگوار ہی رہتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
رواں سال بارشیں کراچی کو ڈبو دیں گی؟Node ID: 489721
-
'کراچی والو! ہاتھ کے پنکھے کی عادت ڈال لو'Node ID: 491341
-
’بڑے تھے بچ گئے مگر کراچی ڈوب چکا‘Node ID: 493136
شاید کراچی میں بارش ہوناعام شہروں سے مختلف اسی لیے ہے کیونکہ کراچی کے شہریوں کو بارش میں بھی لطف اندوز ہونے کا موقع نہیں ملتا، بارش جیسی نعمت بھی ان کے لیے زحمت بن جاتی ہے۔
جہاں سوشل میڈیا صارفین نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث اپنے گھروں کے باہر جمع ہونے والے بارش کے پانی کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کرتے نظر آئے وہیں شوبز انڈسٹری کے اداکار اور مشہور شخصیات بھی مایوسی میں شکوہ کرتے رہے۔
مشہور ڈیزائنر عاصم جوفا ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’یہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا حال ہے جو ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دیتا ہے۔‘
فخر عالم نے عاصم جوفا کی ویڈیو شیئر کیرتے ہوئے لکھا کہ ’کراچی یتیم شہر، محکمہ موسمیات نے ہفتوں پہلے مون سون کی بارشوں کے حوالے سے پیش گوئی کی تھی لیکن کسی نے پرواہ نہیں کی۔‘
جہاں کراچی کے شہریوں نے بارش سے ہونے والی مشکلات کا ذکر کیا وہیں کچھ لوگوں نے اس خراب موسم کےدوران ڈیوٹی دینے والے ٹریفک پولیس اہکلاروں کی خدمات کو بھی سراہا۔
The situation of Karachi the biggest metropolitan city of Pakistan that generates most of the country’s revenue. #karachirain pic.twitter.com/pSh8rnyw7v
— Asim Jofa (@asimjofa) July 26, 2020
پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ’ آبادی کے لحاظ سے ساتواں بڑا شہر کراچی کے یہ حا لات ہیں پلیز اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سب مل کر کام کریں ہم اس ملک کے لیے ریونیو کا ایک بڑا حصہ فراہم کرتے ہیں ہم اس سے کئی زیادہ کے حقدار ہیں۔‘
متعدد صارفین کی جانب سے طویل عرصے سے سندھ اور کراچی میں اقتدار میں رہنے والی دو سیاسی جماعتوں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تو ساتھ ہی بلدیاتی حکومت کو مون سون کی بارشوں کے حوالے سے بروقت انتظامات نہ کرنے پر بھی برا بھلا کہا۔
ٹوئٹر صارف یسریٰ عسکری نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گاڑی میں سے ویڈیو بنا رہی ہیں سڑکیں پانی سے بھری ہوئی ہیں اور روڈ بلاک ہو چکا ہے کیپشن میں لکھا ’ہائے ہائے میرا پیچارہ کراچی۔‘
My poor #Karachi! #karachirain pic.twitter.com/6WFTajuKIQ
— Yusra Askari (@YusraSAskari) July 26, 2020