عازمین حج کے لیے زمزم کی چھوٹی بوتلیں تیار
’جراثیم سے پاک ہر بوتل بند ہو گی، اسے صرف ایک مرتبہ استعمال کر کے ضائع کیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
حرمین شریفین انتظامیہ نے عازمین حج کے لیے زمزم کی چھوٹی بوتلیں تیار کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث حرم مکی میں کولروں میں زمزم کی فراہمی حج کے دوران معطل رہے گی۔
حرمین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’کورونا کے باعث زمزم کی چھوٹی بوتلیں تیار کی گئی ہیں جنہیں ایک مرتبہ استعمال کیا جائے گا‘۔
’عازمین حج کی تعداد کے حساب سے تیار کی جانے والی بوتلیں جراثیم سے پاک ہیں، ہر بوتل بند ہوگی اور اسے صرف ایک مرتبہ استعمال کر کے ضائع کیا جائے گا‘۔
’حرم مکی میں حفاظتی تدابیر کے تحت جن دیگر ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا ان میں زمزم کی نئی بوتلیں بھی ہیں، ایک بوتل سے دو آدمیوں کا پینا منع ہوگا‘۔