Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دفاعی نظام بھیجنے پر امریکہ کے شکر گزار ہیں‘

دونوں‌ رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ خطے کی سلامتی کو بر قرار رکھنے اور سعودی عرب میں فوج اور دفاعی نظام بھیجنے پر واشنگٹن کے شکر گزار ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’میں نے امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین  لیفٹیننٹ جنرل مارک ملی سے ملاقات کی ہے‘۔
’ہم دونوں دوست ممالک کے مابین تاریخی تعلقات کے جامع فریم ورک کے مطابق خطے کے استحکام کو بر قرار رکھنے اور دونوں ممالک کے مشترکہ نقطہ نظر پر زور دیتے ہیں‘۔
ملاقات میں دونوں‌ رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے مشترکہ کوششوں اور دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کے میدان میں مل کر کاوشیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
 

شیئر: