Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کی الیکشن ملتوی کرنے کی تجویز

صدر ٹرمپ کافی عرصے سے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کے خلاف بات کرتے رہے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ڈاک کے ذریعے ووٹنگ سے 2020 کے امریکی الیکشن تاریخ کے فراڈ اور غیر شفاف انتخابات ہوں گے۔
ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں ٹرمپ نے الیکشن کو ملتوی کرنے کی تجویز دی ہے۔
ٹرمپ نے لکھا کہ ’ ڈاک کے ذریعے ووٹنگ سے 2020 کے اتخابات تاریخ کے فراڈ ترین اور غیر شفاف ہوں گے۔ یہ امریکہ کے لیے بڑی شرمندگی کا باعث ہوگا،۔ الیکشن کو اس وقت تک ملتوی کیا جائے جب تک لوگ مناسب اور محفوظ طریقے سے ووٹ نہ دے سکیں؟‘
خیال رہے صدر ٹرمپ کافی عرصے سے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کے خلاف بات کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے دھاندلی ہو سکتی ہے۔
امریکی ریاستیں چاہتی ہیں کہ کورونا وائرس کی وبا سے ہونے والی صحت کے متعلق تشویش کی وجہ سے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ آسان ہوگی۔

 

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر کے پاس انتخابات رکوانے کا کوئی آئینی اختیار نہیں۔
تاہم صدر کی جانب سے خدشات کا اظہار بھی امریکہ کی صدارتی انتخابات کے حوالے سے روایات کی خلاف ورزی ہے۔  اس سے کورونا سے بری طرح سے متاثر اور سیاسی تقسیم سے دوچار ملک میں ٹینشن میں اضافہ ہو گیا ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں