ابتدائی ٹیسٹ میں تینوں بچے مکمل صحت مند ہیں (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے الجوف ریجن میں کورونا کی مریضہ کے ہاں بیک وقت 3 بچوں کی ولادت ہوئی ہے۔ تینوں بچے کورونا وائرس سے محفوظ ہیں۔
ویب نیوز ’اخبار 24 ‘ کے مطابق الجوف ریجن کے شہر سکاکا کے میٹرنیٹی ہسپتال میں کورونا کی مریضہ کو لایا گیا جن کے ہاں ولادت متوقع تھی۔
ریجن کے امور صحت کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ سرجری کے ذریعے بچوں کی ولادت ہوئی، تینوں بچے مکمل صحت مند ہیں جن کا ابتدائی ٹیسٹ کیا گیا جن میں کورونا وائرس نیگیٹو آیا۔
ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ آپریشن کرنے والے عملے نے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی تھیں جس کی وجہ سے وہ بھی کورونا وائرس سے محفوظ رہے۔
واضح رہے اس سے قبل کورونا وائرس میں مبتلا متعدد خواتین کے یہاں ولادت ہوئی جن میں نومولود اس وبائی مرض سے محفوظ رہے تاہم تین بچوں کی ولادت کا یہ پہلا واقعہ ہے جس میں زچہ کورونا وائرس میں مبتلا تھیں۔
زچہ اور تینوں بچوں کی حالت بہتر ہے، نومولودوں کو ابتدائی طبی معائنہ کے بعد ہپستال کے خصوصی وارڈ میں رکھا گیا ہے جب تک ان کی والدہ کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو نہیں۔
خاتون کو ہسپتال میں ہی کورونٹائن کیا گیا ہے تاکہ یہ وائرس بچوں میں منتقل نہ ہو سکے۔