انڈیا کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر جہاں اپنی آواز کے جادو کے لیے جانی جاتی ہیں وہیں وہ مذہبی عقیدت کے لیے بھی گاہے بگاہے سرخیوں میں آتی رہتی ہیں۔
پانچ اگست کو ایودھیا میں تاریخی رام مندر کی تعمیر کے لیے بھومی پوجن یعنی زمین کی پوجا کی گئی۔ اس موقع پر سروں کی ملکہ کہی جانے والی لتا منگیشکر نے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
لیکن سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں کو ان کی جانب سے بیان پسند نہیں آیا کیونکہ بہت سے لوگ انہیں مذہب و ملت کی دیوار سے اوپر ہو کر دیکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
اس وقت 'ملک کا دفاع سب سے اہم'،رام مندر کی تعمیر مؤخرNode ID: 486421
-
’کلبھوشن کو قونصلر رسائی کے لیے انڈیا سے رابطہ کریں‘Node ID: 496366
-
مودی نے ایودھیا میں رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیاNode ID: 496751
لتا منگیشکر نے ٹوئٹر کے طویل ورژن کا سہارا لیتے ہوئے ایک مفصل ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے رام مندر کی تعمیر اور اس کی تحریک میں شامل لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے لکھا ’نمسکار: کئی راجاؤں، کئی نسلوں اور پوری دنیا کے رام بھکتوں کا کئی صدیوں سے نامکمل خواب آج پورا ہو رہا ہے۔ کئی سالوں کی جلاوطنی کے بعد، آج ایودھیا میں بھگوان شری رام کا مندر دوبارہ تعمیر کیا جارہا ہے، بنیاد ڈالی جا رہی ہے۔ اس کا بہت بڑا سہرا محترم ایل کے اڈوانی جی کو جاتا ہے کیونکہ انہوں نے رتھ یاترا کرکے اس مسئلے پر عوامی شعور کو بیدار کیا تھا، اور اس کا سہرا محترم بالاصاحب ٹھاکرے جی کو بھی جاتا ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا ’آج سنگ بنیاد کے لیے بڑی تقریب ہو رہی ہے۔ اس میں معزز وزیراعظم شری نریندر مودی جی، آر ایس ایس سرسنگھ چالک (سربراہ) محترم موہن بھاگوت جی، اترپردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل جی اور رام جنم بھومی نیاس کے صدر نرتیہ گوپال داس جی، اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی اور متعدد ممتاز شخصیات شریک ہوں گی۔‘
ان کے مطابق آج اگرچہ کورونا کی وجہ سے لاکھوں عقیدت مند وہاں نہیں پہنچ پائیں گے لیکن ان کا ذہن اور توجہ شری رام کے پاؤں پر ہی ہوگی۔ ’مجھے خوشی ہے کہ یہ تقریب محترم نریندر بھائی کے ہاتھوں انجام دی جا رہی ہے۔ آج میں، میرا خاندان اور پوری دنیا بہت خوش ہے، گویا کہ آج ہر سانس کہہ رہی ہے، جے شری رام۔‘
नमस्कार.कई राजाओं का ,कई पीढ़ियों का और समस्त विश्वके राम भक्तोंका सदियों से अधूरा सपना आज साकार होता दिख (cont) https://t.co/9vYy3nRylh
— Lata Mangeshkar (@mangeshkarlata) August 5, 2020
ان کے اس بیان کو جہاں سیاسی سمجھا جا رہا ہے وہیں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پہلے کسی راجہ مہاراجہ نے اس جانب دھیان نہیں دیا۔
لتا منگیشکر نے اس کا سہرا تقریبا پورے سنگھ پریوار کو دیا ہے اور مہاراشٹر کی پارٹی شیو سینا کے بانی بالا صاحب ٹھاکرے کو دیا ہے جن کے بیٹے ادھو ٹھاکرے ابھی مہاراشٹر میں وزیراعلیٰ ہیں۔ لتا منگیشکر کو انڈیا کا سب سے بڑا شہری ایوارڈ بھارت رتن واجپئی کی حکومت کے درمیان دیا گیا تھا اور وہ شیو سینا کے بہت قریب رہی ہیں۔
ایک ٹوئٹر صارف ہری سنگھ یادو نے لکھا: ’لتا جی آپ ہمارے لیے محترم ہیں لیکن ملک کی کسی دیسی ریاست نے رام مندر کی تعمیر کی کوشش نہیں کی۔ اس معاملے کو آنجہانی راجیوگاندھی ہی سامنے لائے تھے ورنہ آر ایس ایس اور بی جے پی نے اس سے پہلے کوئی معاملہ اٹھایا ہی نہیں تھا۔‘
लता जी आप हमारी आदरणीया है किंतु देश की देशी रियासतों ने राम मंदिर बनाने के लिए कोई कोशिश नहीं की । इस मामले को स्व. राजीव गांधी ने ही सामने लाए थे वरना आरएसएस बीजेपी ने इससे पहले कभी कोई मुद्दा नहीं उठाया
— Hari Singh Jadav (@HariSinghJadav2) August 5, 2020
کئی صارف نے لکھا کہ انہیں مندر مسجد سے لینا دینا نہیں ملک میں امن چاہیے۔ جبکہ بڑی تعداد میں صارف لتا منگیشکر کے سر میں سر ملاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ سیاست جاری ہے مندر کی مخالفت کرنے والے اقبال انصاری کو بلایا گیا لیکن بی جے پی بالا صاحب کو بھول گئی۔
पर बीजेपी बालासाहेब को भूल गयी mam राजकारण के चलते.उन्होंने इक़बाल अंसारी जो नहीं चाहता था राम मंदीर बने उन्हें न्योता दिया पर जिन सब का योगदान था उन्हें भूल गयी बीजेपी.पर ये राम मंदीर हम सब का है सिर्फ बीजेपी पार्टी का नहीं हम भी उत्साह मनाएंगे जय श्री राम
— Harshad Anil Bhatkar (@HarshadBhatkar) August 6, 2020