Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معاون وزیر دفاع محمد العایش کا انتقال 

محمد العایش کئی عہدوں پر فائز رہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع محمد العایش انتقال کر گئے ۔ وہ کافی عرصے سے بیمار تھے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محمد العایش کئی عہدوں پر فائز رہے۔ 
پائلٹ آفیسر، ایئر بیس کے ڈائریکٹر، فضائیہ کے ڈپٹی کمانڈر اور سعودی فضائیہ کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دیں جبکہ 2014 سے معاون وزیر دفاع بدرجہ وزیر کام کررہے تھے۔
محمد العایش نے فضائی علوم میں گریجویشن کیا تھا پھر عسکری علوم میں ماسٹرز کیا۔ فضائیہ میں متعدد کورس کیے اور فیلو شپ پروگرام بھی کیا۔ 
انہیں کئی تمغے اور میڈلز ملے جن میں  کنگ عبدالعزیز تمغہ، درجہ چہارم کا کنگ فیصل تمغہ، کویت کی جنگ آزادی کا تمغہ، فرانس سے نیشنل تمغہ، امریکہ سے متعدد تمغے شامل ہیں۔
انہیں ایف  15 اڑانے کی تعلیم ایک ہزار گھنٹے تک دینے کا اعزاز بھی حاصل ہے جس پر انہیں خصوصی میڈل ملا۔
انہوں نے لائٹنگ طیارے کی ایک ہزار گھنٹے تک تعلیم پر درجہ دوم کا میڈل جیتا۔ مسجد الحرام، جنگ آزادی کویت اور عسکری خدمات پر اول درجے کے میڈلز بھی ملے ہیں۔

شیئر: