Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پاکستان کورونا پر قابو پانے میں کامیاب ہوا‘

وولکان بوزکیر پہلے ترک باشندے ہیں جنہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے منصب پر منتخب کیا گیا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر وولکن بوزکر نے اپنے دورہ پاکستان میں ملک کی کورونا کے خلاف کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کورونا وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہوا جو دنیا کے لیے کلیدی مثال ہے۔
واضح رہے وولکان بوزکیر پہلے ترک باشندے ہیں جنہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے منصب پر منتخب کیا گیا ہے۔
پیر کو کورونا وبا کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا اقوام متحدہ کے لیے بڑا اور کڑا چیلنج ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام عالم کو اقوام متحدہ کی اشد ضرورت ہے اسی لیے اقوام متحدہ کے تمام اہم اجلاس، اور دیگر سرگرمیاں اب معمول پر لانے کی ضرورت ہے۔
پاکستان آمد پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان برادر اسلامی ملک ہے اور یہاں کا دورہ باعث مسرت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’پاکستان اور ترکی کے مابین تعلقات صدیوں پر محیط ہیں۔ پرتپاک خیرمقدم پر پاکستان کا شکر گرار ہوں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے تناظر میں بھی یہ دورہ انتہائی اہم ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بھی ان کی ملاقات ہوئی جس بارے میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی موسمیاتی تغیر، غربت اور دیگر امور پر کلیدی سوچ ہے۔
ان کا ماننا ہے کہ ترکی اور پاکستان دونوں اقوام متحدہ کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن کے منتخب صدر جناب وولکان بوزکیر کو پاکستان آمد اور دفتر خارجہ میں خوش آمدید کہنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔‘

شیئر: