پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد میں واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں وائرس کے 539 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 15 اموات ہوئی ہیں۔
پیر کو جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ 84 ہزار 660 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6 ہزار 97 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 17 ہزار 799 رہ گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 60 ہزار 764 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان میں کورونا کے 330 نئے کیسزNode ID: 496331
-
ریستوران اور سیلونز کھولنے کا فیصلہNode ID: 497076
-
ہم کورونا کی کہانیاں سنایا کریں گےNode ID: 497711