سعودی عرب کے نوجوان نے بھاپ کے ذریعے فن پارے تیار کرنے کا اچھوتا انداز متعارف کرایا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق عبدالرحمان عبدالکریم نامی نوجوان نے بھاپ کے ذریعے بنایا گیا ایک فن پارہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو وائرل ہوگیا۔
عبدالرحمان نے گاڑی کے شیشے پر معروف سعودی گلوکار محمد عبدو اور کئی مشہور شخصیات کے پورٹریٹ بنائے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اس پر پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
عبدالرحمان کو بچپن ہی سے پینٹنگ کا شوق ہے۔ بھاپ کے ذریعے شیشے پر پورٹریٹ تیار کرنے کا نہ صرف فیصلہ کیا بلکہ اس پر عمل بھی کر کے دکھایا۔
عبدالرحمان ایک دن ریستوران میں اپنی باری کے انتظار میں تھے۔ پہلے کیشیئر کی جانب سے دیے گئے بل پر پینٹنگ کی کوشش کی، پھر چائے کے کپ سے نکلنے والی گرم بھاپ کی مدد سے گاڑی کے شیشے پر پینٹنگ کا تجربہ کیا۔ ابہا شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کے دوران بھاپ کا ماحول خود بخود بن جاتا ہے۔
عبدالرحمان عبدالکریم نے سب سے پہلے عرب دنیا کی ملکہ ترنم ام کلثوم کا پورٹریٹ بھاپ کے ذریعے گلاس پر بنا کر جاری کیا، پھر کئی فن کاروں کے پوٹریٹ بھی اسی انداز میں بنائے اور سوشل میڈیا پر شیئر کیے۔
#فيديو | شاب #سعودي يبتكر أسلوباً جديداً بـ #الرسم على البخار.
وذلكً من خـلال رسـم الصورة على زجاج سيارته ثم تمـرير كوب ساخن لتظهر صورة البورتريه على زجــاج السيارة. pic.twitter.com/CMsrLmie9x
— موجز السعودية (@gaya_sa_org) August 9, 2020