پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو سماجی فاصلے کی پابندی نہ کرنے پر آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد حفیظ کورونا کے ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک آئسولیشن میں ہی رہیں گے جو جمعرات کو متوقع ہے۔
محمد حفیظ انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں، اس دوران انہوں نے اپنے ہوٹل کے گولف کارس میں ایک عام شخص کے ساتھ تصویر بنوا کر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔
مزید پڑھیں
-
پاکستانی کرکٹ: تاریخ کا سب سے یادگار ٹیسٹ میچ کون سا؟Node ID: 427006
-
محمد حفیظ کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹوNode ID: 487551
-
مانچسٹر ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا دیاNode ID: 497506
ٹیم منیجمنٹ کے مطابق تصویر سے واضح ہے کہ محمد حفیظ نے 2 میٹر کا سماجی فاصلہ رکھنے کے اصول کی پابندی نہیں کی، ’لہٰذا ٹیم ڈاکٹر سے مشاورت کے بعد، محمد حفیظ کو اس وقت تک آئسولیشن میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک کہ ان کا کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی نہیں آجاتا۔‘
تصویر منظر عام پر آنے کے بعد محد حفیظ کا کورونا ٹیسٹ آج بدھ کو کیا گیا ہے جس کا نتیجہ اگلے روز جمعرات کو متوقع ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جاری بیان میں مزید کہا ہے کہ ’محمد حفیظ کو آئسولیشن میں بھیجنے کا فیصلہ ان کے اور ان کے اردگرد موجود تمام افراد کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کی غرض سے کیا گیا ہے۔ٹیم منیجمنٹ کا ماننا ہے کہ یہ غلطی غیردانستہ تھی تاہم یہ سب کو بائیو سیکیور ماحول، جوکہ ان کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بنایاگیا ہے، کی گائیڈ لائنز کی پیروی کرنے کی ایک اچھی یاد دہانی ہے۔’
محمد حفیظ نے 90 برس سے زائد کی خاتون کے ساتھ لی گئی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گولف کورس میں ایک متاثر کن خاتون سے ملاقات ہوئی جو خوش اور صحت مند زندگی گزار رہی ہیں۔
Wonderful
— Asif Khan (@mak_asif) August 12, 2020