انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق مہندر سنگھ دھونی نے یہ اعلان سنیچر کو کیا اور اس طرح ان کے 15 سالہ کرکٹ کیریئر کا اختتام ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دھونی کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔
مزید پڑھیں
-
مہندر سنگھ دھونی کو انڈین فوج کا لوگو اتارنا ہوگا: آئی سی سیNode ID: 422166
-
'اب آپ کو کوئی دوسرا دھونی نہیں ملے گا'Node ID: 490581
-
’دھونی 2022 تک کرکٹ کھیلیں گے‘Node ID: 498281
اے ایف پی کے مطابق چند روز پہلے انڈین پریمیئر لیگ کی فیورٹ ٹیم چنئی سپر کنگز کے چیف ایگزیکٹیو نے توقع ظاہر کی تھی کہ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اپنی 40 ویں سالگرہ کے بعد بھی کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔
ایم ایس دھونی کو انڈیا میں ایک غیر معمولی کرکٹر کے طور پر پذیرائی حاصل ہے اور ان کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی بھی خبر مداحوں میں بے چینی پھیلاتی ہے۔ دھونی بیٹسمین ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین وکٹ کیپر بھی تھے۔
دھونی گذشتہ برس ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انڈیا کی شکست کے بعد کوئی میچ نہیں کھیلے۔
مہندر سنگھ دھونی نے 2014 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 350 ایک روزہ اور 98 ٹی 20 میچز کھیلے۔
ایک روزہ میچوں میں انہوں نے 10 ہزار 773 رنز بنائے، 10 سنچریاں اور 73 نصف سنچریاں بنائیں۔
اگر ٹی 20 کرکٹ کی بات کی جائے تو انہوں نے 98 میچوں میں 1617 رنز بنائے اور دو نصف سنچریاں سکور کیں۔
