مصر: قتل کی لرزہ خیز واردات، بیوی کے ٹکڑے کرکے فریزر میں رکھ دیے
مصر: قتل کی لرزہ خیز واردات، بیوی کے ٹکڑے کرکے فریزر میں رکھ دیے
پیر 17 اگست 2020 12:15
مقتولہ کو آخر بار وقوعہ سے 3 دن قبل دیکھا گیا تھا(فوٹو، العربیہ)
مصر کی کمشنری ’الجیزہ‘ میں قتل کی لرزہ خیزواردات نے اہل علاقہ کو دہشت زدہ کردیا۔ قصائی نے 20 سالہ اہلیہ کو انتہائی بے دردی سے قتل کرکے نعش کے ٹکرے کرنے کے بعد انہیں پلاسٹک کے تھیلوں میں پیک کرکے فریزر میں رکھ کرفرار ہو گیا۔
مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق قتل کی لرزہ خیز واردات الجیزہ کمشنری کے علاقے ’الھرم‘ میں پیش آئی جب گزشتہ جمعرات کے روز مقتولہ کے اہل خانہ نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی کہ انکی بیٹی کا فون مسلسل بند ہے جبکہ اسکے شوہر کا بھی کوئی پتہ نہیں۔
پولیس نے گمشدگی کا مقدمہ معمول کے مطابق درج کرلیا اسی اثنا میں خاتون کے والدین نے بیٹی کی گمشدگی کے بارے میں سوشل میڈیا پربھی اپیل اپ لوڈ کردی جس میں لوگوں سے درخواست کی گئی تھی کہ اگرکسی کو خاتون کے بارے میں معلوم ہو تو فوری اطلاع دیں۔
دوسری جانب سے مقتولہ کے پڑوسیوں کا کہنا تھا کہ ان کے گھر سے ہمیشہ لڑائی کی آوازیں آتی رہتی تھیں ۔ مقتولہ کو آخری بار وقوعہ سے 3 دن قبل دیکھا گیاتھا جب وہ محلے کی دکان سے سودا خرید کر گھر لوٹی تھی۔
مقتولہ کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ تین دن تک جب بیٹی سے فون پر رابطہ نہیں ہوا تو وہ پریشان ہو گئےجس پر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس ٹیم مقتولہ کے گھر پہنچی جہاں مکمل خاموشی تھی ۔ پڑوسیوں کے بیانات کے مطابق مقتولہ کو وقوعہ سے 3 دن قبل دیکھا گیا تھا بعدازاں کسی نے اسے نہیں دیکھا۔
عمارت کے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کے ذریعے معلوم ہوا کہ مقتولہ کو واردات سے 3 دن قبل اپنی عمارت میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا بعدازاں اسے عمارت سے نکلتے ہوئے نہیں دیکھا گیا جس پر پولیس نے گھر کا دروازہ توڑنے کا فیصلہ کیا۔
پولیس ٹیم مقتولہ کے اہل خانہ اور پڑوسیوں کے ہمراہ فلیٹ کا دروازہ توڑکر اندرداخل ہوئی تو وہاں تمام اشیا بکھری پڑی تھی جبکہ خون کے خشک دھبے بھی فرش پر جابجا موجود تھے۔
گھر میں موجود ڈی فریزر میں رکھے گئے پلاسٹک کے بڑے بڑے تھیلوں میں سے مقتولہ کی نعش ٹکروں کی صورت میں برآمد ہوئی جسے انتہائی مہارت سے کاٹ کر تھیلوں میں رکھنے کے بعد فریزر میں رکھا گیاتھا۔
پولیس نے مفرور شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اسکی گرفتاری کے وارنٹ حاصل کر لیے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتار کے لیے مختلف مقامات پرچھاپے مارے تاہم اس کا کہیں سراغ نہیں مل سکا۔