مدینہ منورہ کرکٹ ایسوسی نے یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔
مدینہ منورہ میں سماجی شخصیت ڈاکٹر سید انصرام علی جو 51 برس یہاں رہنے کے بعد وطن واپس جارہے ہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں الوداعی سوینئر پیش کیا گیا۔ ان کے ساتھ مدینہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عدیل طارق کو بھی الوداعی سوینئر دیا گیا۔

مدینہ منورہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید زاہد علی نے ڈاکٹر سید انصرام علی اور عدیل طارق کی خدمات کا اعتراف کیا اور شرکاء کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی اور آمد پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
ایم ایم سی اے کے صدر حماد سعید، نائب صدر امانت علی نے بھی رخصت ہونے والی شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں شامل ڈاکٹر جمیل، ڈاکٹر مجاہد ظفر، عبدالمجید، عبدا لعزیز، مبشر، افضل عباس اور دیگر پاکستانیوں نے رخصت ہونے والوں کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
