سعودی عرب کے مشرقی ساحلی شہر الخبر میں مقیم پاکستانیوں نے جشن آزادی کے سلسلے میں الخبر کائٹ کلب کی جانب سےخوبصورت تقریب کا اہتمام کیا۔
تقریب کے چیف آرگنائزر عبدالوھاب تھے۔ کیپٹن ایاز، عبدالخالق، افضال بھٹی، رانا عمر، عدنان شہزاد،میاں نعمان، عاقب، ندیم ابرار اور محبوب خرم کا انہیں خصوصی تعاون حاصل رہا۔
الخبر میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کر کے پاکستان سے محبت کا اظہار کیا۔
میاں آصف کی تلاوت کے بعد پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کےساتھ تقریب کا آغاز ہوا۔
ثقافتی رنگ کو نکھارتے ہوئے پاکستانی جھنڈے اور نقشے سے مزین خصوصی طور پر تیار کی گئی پتنگوں سے ہال کو سجایا گیا۔
پتنگیں بنانے کے ماہر استاد عبدالخالق، میاں اسلم، عمران مغل، شاہ زیب بھٹی اور عمیر مغل نے موقع کی مناسبت سے خاص طور پر یہ پتنگیں تیار کی تھیں۔
رانا وقار اور شاہ زیب بھٹی نے جشن آزادی کی مبارک باد کے ساتھ تحریک آزادی پر روشنی ڈالی۔
پوری تقریب میں ملی نغموں، ترانوں اور جوشیلے نعروں سے ہال کے در و دیوار گونجتے رہے اور شرکاء ایک دوسرے کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے رہے۔
پاکستان حج والنٹیئرز گروپ کے سینئر رکن انجینئر محمد یوسف بھٹی نے جشن پاکستان سے متعلق تقریب کے شاندار انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔ پرتکلف عشائیے پر تقریب کا اختتام کیا گیا۔
-
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں