Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرفضا مقامات کی 'دلہن' ،طائف کے سحرانگیز مناظر 

یہ علاقہ شاندار سیاحتی مراکزکے حوالے سے مقبول ہے۔(فوٹو العربیہ)
طائف پرفضا سعودی مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ علاقہ شاندار سیاحتی مراکز، بارش کے متوالوں اور خنک ہواؤں کے دیوانوں میں بے حد مقبول ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی فوٹو گرافر ولید الطلحی نے طائف کے پرکشش قدرتی مناظر کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں جنہیں لوگوں نے بے حد سراہا۔

خوبصورت مناظر کے شائقین نے طائف کے پہاڑوں اور وادیوں کی خوبصورت تصاویر دیکھ کر غیرمعمولی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
الطلحی نے بتایا کہ انہوں نے 2015ء میں فوٹوگرافی کے مشغلے کا آغاز کیا تھا۔
شروعات موبائل کیمرے سے کی تھی۔ رفتہ رفتہ شوق آگے بڑھا اور بالاخر میں نے پیشہ ورانہ کیمرہ خرید لیا۔

فوٹو گرافر دوستوں کی مدد سے فوٹو گرافی کا ہنر سیکھا- خود بھی محنت کرتا رہا۔ فوٹو گرافی سے دیوانگی کی حد تک تعلق پیدا ہوگیا۔ اسی دیوانگی نے وطن عزیز کے خوبصورت قدرتی مناظر دنیا بھر کے سامنے لانے میں میری مدد کی۔

الطلحی نے کہا کہ نیشنل جیوگرافک میگزین میں طائف کی تصاویر شائع کیں۔ انہیں مملکت کے اندر اور باہر بڑی پذیرائی ملی۔
اب طائف کے گلاب کی تصاویر پر مشتمل ایک نمائش منعقد کرنے کا پروگرام بنا رہا ہوں۔

میں چاہتا ہوں کہ سب لوگ طائف کے قدرتی مناظر کا نظارہ کریں۔
طائف کو پرفضا مقامات کی ' دلہن ' اور گلابوں کا شہر کہا جاتا ہے۔

یہ شہر واقعی دلربا حسن، سحر آفریں قدرتی مناظر اور معتدل آب و ہوا کے پیش نظر پرفضا مقامات کی دلہن بھی ہے اور گلابوں کا شہر بھی۔
 

شیئر: