ساؤتھمپٹن میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا ہے ۔ انگلینڈ کی ٹیم نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-0 سے اپنے نام کر لی ہے۔
آخری ٹیسٹ میچ میں فالو آن کا شکار ہونے کے بعد پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا ئے۔
بابر اعظم 63 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے ٹیسٹ کرکٹ میں 2000 رنز بھی مکمل ہو گئے ہیں۔
میچ کے پانچویں دن کا کھیل شروع ہوا تو کپتان اظہر علی تھوڑی ہی دیر کے بعد 31 رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ یہ وکٹ حاصل کرنے کے بعد اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں بھی مکمل کر لی ہیں جبکہ اسد شفیق 21 رنز بنا پائے تھے کہ روٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اس سے قبل میچ کے چوتھے دن فالو آن کے بعد پاکستان نے دوسری اننگز شروع کی تو اوپنر شان مسعود 18 رنز ہی بنا پائے تھے کہ براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔دوسرے اوپنر عابد علی نے ٹیم کے مجموعی سکور میں 42 رنز کا اضافہ کیا ان کو اینڈرسن نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔
اتوار کو ساؤتھمپٹن میں سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم 273 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔
انگلینڈ کی پہلی اننگز کے 583 رنز کے جواب میں پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو جلدی وکٹیں گر جانے سے ٹیم دباؤ میں آگئی۔
مزید پڑھیں
-
بابر اعظم دنیا کے پانچویں بہترین بلے باز قرارNode ID: 499506
-
عمران، بوتھم سلیم یوسف پر برہم کیوں ہوئے؟Node ID: 499981
-
ظہیر عباس آئی سی سی ہال آف فیم میں شاملNode ID: 500521
تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو اسد شفیق پانچ رنز بنانے کے بعد ہی آؤٹ ہو گئے جبکہ فواد عالم 21 رنز بنا کر بیس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
وکٹ کیپر محمد رضوان نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 53 رنز بنائے اور ووکس کی گیند پر بٹلر کو کیچ پکڑا دیا۔یاسر شاہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 20 رنز بنا کر براڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
شاہین شاہ آفریدی بھی صرف تین رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے-اس کے بعد آنے والے محمد عباس ایک رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔
کپتان اظہر علی نے مشکل وقت میں آخر تک ٹیم کا ساتھ نہ چھوڑا- انہوں نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 24 چوکوں کی مدد سے 141 رنز بنائے۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 17 ہویں سنچری تھی۔
فالو آن کا شکار ہونے کے باعث اب پاکستانی ٹیم آج اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرے گی جبکہ انگلینڈ کو میچ میں 310 رنز کی سبقت حاصل ہے۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 583 رنز بنانے اور اننگز ڈیکلیئر کر دی۔
