Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لگژری کروز اتوار سے دوبارہ سفر شروع کرے گا  

سلور سپرٹ بحیرہ احمر کے ساحل پر سیاحتی مقامات سے گزرے گا- (فوٹو سبق)
لگژری کروز سلور سپرٹ آئندہ اتوار کو دوبارہ سیاحتی سفر شروع کرے گا۔
چار روزہ سیاحتی پروگرام ’سعودی سمر‘ سیزن ’تنفس‘ (کھلی فضاؤں میں سانس لو) کے سلوگن کے تحت منایا جا رہا ہے۔ سلور سپرٹ بحیرہ احمر کے ساحل پر سیاحتی مقامات سے گزرے گا- 
عاجل اور سبق کے مطابق سلور سپرٹ اپنے سفر کا آغاز کنگ عبداللہ اکنامک سٹی پورٹ سے کرے گا۔ بحیرہ احمر کے متعدد ساحلی مقامات سے گزرتے ہوئے الراس الابیض ساحل کے سامنے ینبع پر لنگر انداز ہوگا۔ یہ ساحل سنہری ریت اور پرسکون ماحول کے لیے مشہور ہے۔ یہاں دلکش قدرتی مناظر اور رنگا رنگ مونگوں کی بستیاں بھی پائی جاتی ہیں۔ 

 شائقین کودلکش مناظر سے لطف اٹھانے کا موقع مہیا ہوگا۔( فوٹو ایس پی اے)

الرس الابیض ساحل مدینہ منورہ کی بدر کمشنری کے الرایس قصبے میں واقع ہے۔ الرایس قصبہ متعدد سیاحتی مراکز کے لیے معروف ہے۔ یہاں ابوعود، الوزیف، المغارۃ، المرسی، جزیرۃ الطیور، آثار الجار اور البریکۃ بڑے  شاندار ہیں۔ 
سلور سپرٹ پر پہلے دن موسیقی کے پروگرام ہوں گے۔ دوسرے روز مسافر سلور سپرٹ پر سوار ہو کر سمندر کے دلکش مناظر سے لطف اٹھا سکیں گے۔
علاوہ ازیں جہاز پر بھی رنگا رنگ تفریحی پروگرام  منعقد کیے جائیں گے جبکہ الراس الابیض کے کنارے اوریکس کلب میں بھی دلچسپ پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ 

کروز پر کامیڈی اور تفریحی شو بھی ہوں گے۔ ( فوٹو ایس پی اے)

تیسرے روز جزیرہ سندالۃ میں قدرتی مناظر دریافت کرنے کی مہم چلائی جائے گی۔ اس موقع پر کامیڈی اور تفریحی شو ہوں گے۔ 
چوتھے روز لگژری کروز کے سیاحوں کو ایک طرف تو مارکیٹنگ کا موقع دیا جائے گا دوسری جانب دلکش مناظر سے لطف اٹھانے کا موقع مہیا ہوگا۔ سفر کے آخر میں شاندار ڈنر کرایا جائے گا۔ مکمل پروگرام 3 دن اور چار راتوں پر مشتمل ہے۔ 
یاد رہے کہ اس سے قبل لگژری کروز سلور سپرٹ کورونا وائرس کے ایک مشتبہ کیس کا پتا چلنے کے بعد اپنا پہلا سفر مکمل کرنے سے قبل کنگ عبداللہ اکنامک سٹی پورٹ پر واپس آگیا تھا۔

شیئر: