Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ احمر پروجیکٹ: ورکرز کی رہائش کے لیے ہزاروں کیبن تیار

بحیرہ احمر منصوبے میں میڈیکل سینٹر قائم کیا گیا ہے- فوٹو اخبار 24
بحیرہ احمر ڈیولپمنٹ کمپنی نے کہا ہے کہ ہاؤسنگ ولیج میں 17 ہزار رہائشی کیبن تیار کیے گئے ہیں۔ ان میں دس ہزار سے زیادہ ورکرز کو ٹھہرایا جائے گا۔ مزید ایک ہزار کیبن جلد بنائے جائیں گے-
اخبار 24 کے  مطابق بحیرہ احمر ویلج تمام ضروریات اور تفریحاتی سہولتوں سے آراستہ ہے۔ یہاں کرکٹ، فٹبال، باسکٹ بال اور والی بال کھیلوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ سپورٹس کلب قائم ہے جبکہ سینما گھر بھی کھولے گئے ہیں۔
ویلج میں رشتہ داروں اور احباب سے  رابطے کے لیے ورکرز کو جدید طرز کا کمیونیکیشن بھی مہیا ہوگا۔
 میڈیکل سینٹرمیں لیباریٹری بھی ہے۔ ڈاکٹرز، نرسیں اور معاون طبی عملہ 24 گھنٹے ورکرز کی خدمت پر مامور ہیں۔
یاد رہے کہ بحیرہ احمر پروجیکٹ سعودی عرب کا عظیم الشان سیاحتی منصوبہ ہے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس کا اعلان 31 جولائی 2017 کو کیا تھا۔ اس پر 2019 کی پہلی سہ ماہی میں کام شروع کردیا گیا- یہ 34 ہزار مربع کلومیٹر کے رقبے پراملج اور الوجہ کے درمیان نوے سے زیادہ جزیروں میں نافذ کیا جائے گا-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: