سعودی استاد نے ڈائلاسز کے دوران بھی آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا۔ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر صارفین نے سعودی استاد کو سراہا ہے جو چار گھنٹے تک ڈائلاسز کے دوران بھی اپنے طلبہ کو نہیں بھولا۔ وڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈائلاسز کے دوران سعودی استادخالد عکاش ’مدرستی‘ پلیٹ فارم پر ٓٓن لائن کلاس لے رہے ہیں اور طلبہ کو دھیمے لہجے میں سمجھا رہے ہیں۔
خالد عکاش نے بتایا کہ دراصل مجھے سکول انتظامیہ نے پیشکش کی تھی کہ کلاس کا وقت تبدیل کرلوں۔ طلبہ کو بھی علم تھا کہ گردے کی صفائی کے دوران آن لائن کلاس لینا مشکل ہے مگر مجھے اچھا نہیں لگا کہ بچوں کا نقصان ہو۔
بهمتنا سنكون قادرين بإذن الله على تجاوز الأزمات ..
المعلم / خالد عكاش من #تعليم_الخرج نموذج مُشرِّف رغم معاناته مع المرض في التعامل مع #منصة_مدرستي pic.twitter.com/f9E81nf1T5— إدارة تعليم الخرج (@MOE_KRH) September 11, 2020