Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں نئے تعلیمی سال کا آغاز اتوار سے

’میرا سکول ‘ کے عنوان سے ڈیجیٹل  پروگرام شروع کیا جا رہا ہے( فوٹو عرب نیوز)
 سعودی عرب میں اتوار 30 اگست سے نئے تعلیمی سال کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
ممکت بھر میں 60 لاکھ طلبہ ’میرا سکول میرے گھر میں‘ کے عنوان سے تعلیمی سال کی شروعات کریں گے۔ 
وزارت تعلیم کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر پہلے سات ہفتے آن لائن کلاسیں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم حالات کا جائزہ لینے کے بعد اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ 

تمام ریجنز میں درسی کتب اور دیگر اشیا  پہنچا دی گئی تھیں (فوٹو: ایس پی اے)

ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق وزرائے تعلیم کی جانب سے تمام ریجنز میں درسی کتب اور دیگر اشیا سکولوں میں پہنچا دی گئی تھیں۔
وزارت تعلیم کی جانب سے آن لائن تعلیم کے لیے ’میرا سکول ‘ کے عنوان سے شروع کیے جانے والے ڈیجیٹل پروگرام کے حوالے سے بھی تمام تکنیکی معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد اسے لانچ کیا گیا ہے تاکہ طلبہ و طالبات اس سے مستفیض ہوں۔ 
وزارت تعلیم نے سیٹلائٹ پر 23 ایجوکیشنل چینلز بھی شروع کیے ہیں جن کے تعلیمی پروگراموں کو یوٹیوب پر بھی دیکھا جاسکتا ہے تاکہ وہ طلبہ جو وقت مقررہ پر اس پروگرام سے مستفیض نہ ہوسکے ہوں وہ یوٹیوب پر سبق دیکھ سکتے ہیں۔ 

 احتیاطی تدابیر کے پیش نظر پہلے سات ہفتے آن لائن کلاسیں ہوں گی( فوٹو ایس پی اے)

’میرا سکول‘ پروجیکٹ کے تحت 60 لاکھ کے قریب طلبا جو 2 لاکھ 50 ہزار کے قریب آن لائن کلاسوں کا انعقاد کرنے کےلیے 5 لاکھ 25 ہزار اساتذہ کی خدمات فراہم کی گئی ہے۔ 
آن لائن کلاسوں کا آغاز روایتی طریقے سے کیا جائے گا۔ روزانہ کی بیناد پر طلبا وقت مقررہ پر اپنے اپنے سسٹم میں لاگ ان ہونگے بعدازاں قومی ترانہ سنا جائے گا جس کے بعد معمول کی ورزش ہوگی۔
بعدازاں کلاس روم میں پہنچ کر مقررہ پیریڈ کے مطابق پڑھائی کا آغاز کیاجائے گا۔  

شیئر: