Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامے کی تجدید چھ ماہ قبل ہوسکتی ہے  

ورک پرمٹ اور میڈیکل  انشورنس موثر ہونا ضروری ہے( فوٹو ایس پی اے) 
 سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اقامہ ختم ہونے سے قبل توسیع کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق محکمہ  پاسپورٹ نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ گھریلو عملے کا اقامہ ختم ہونے سے 14 ماہ قبل توسیع ہوسکتی ہے جبکہ دیگر غیرملکیوں کے اقاموں میں توسیع ان کے ختم ہونے سے چھ ماہ قبل ممکن ہے۔ 
مقامی شہری نے محکمہ پاسپورٹ سے ٹوئٹر پر دریافت کیا تھا کہ کیا غیرملکی کارکن کے اقامے میں توسیع اس کے ختم ہونے سے پہلے کی جاسکتی ہے اور کتنی مدت پہلے تک توسیع ممکن ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے جواب میں بتایا کہ گھریلو عملے کے اقامے میں توسیع اقامہ ختم ہونے سے 14 ماہ قبل کرائی جاسکتی ہے جبکہ نجی اداروں اور کمپنیوں کے ملازم غیرملکیوں کے اقامے میں توسیع اس کے ختم ہونے سے چھ ماہ قبل تک ممکن ہے بشرطیکہ ورک پرمٹ اور میڈیکل  انشورنس موثر ہو۔ 

شیئر: