Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی ادارہ سیاحت: ’بین الاقوامی سرحدیں جلد کھولنے کا فیصلہ‘

اجلاس سیاحت کے لیے اہم تاریخی اور کامیاب رہا- فوٹو سبق
عالمی ادارہ سیاحت کی مجلس عاملہ کے ارکان نے بین الاقوامی سرحدیں کھولنے اور نئے قواعد و ضوابط کے ساتھ سفر کا سلسلہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا- اجلاس میں سعودی عرب کا اعلی سطحی وفد شریک ہوا-
سبق ویب سائٹ کے مطابق عالمی ادارہ سیاحت کی مجلس عاملہ جارجیا میں اجلاس کے اختتام پر ’اعلان تبلیسی‘ جاری کیا- جس میں عنقریب بین الاقوامی سرحدیں کھولنے اورصحت و سلامتی کے ضوابط کی پابندی کے ساتھ سفر شروع  بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-
عالمی ادارہ سیاحت کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ کورونا وبا کے بعد عالمی ادارہ صحت کی مجلس عاملہ کا یہ پہلا اجلاس تھا جس سے اعلان تبلیسی جاری کیا گیا- بیس ممالک کے وفود اور اعلی سطحی مہمان جارجیا پہنچے تھے- اس سے یہ عملی پیغام ملا ہے کہ سیاحت بحال ہونا شروع ہوگئی ہے-
سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اجلاس سیاحت کے لیے اہم تاریخی اور کامیاب رہا جبکہ اعلان تبلیسی دنیا بھر کی طرف سے اس بات کا اعتراف ہے کہ جارجیا گرین سٹیٹ ہے-
سیکریٹری جنرل نے توجہ دلائی کہ مجلس عاملہ کے اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے- ان میں سرفہرست فیصلہ یہ رہا کہ سعودی عرب کی درخواست پر عالمی ادارہ سیاحت کا ریجنل آفس ریاض میں کھولا جائے گا-
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب اجلاس میں شریک ہوئے- ان کے علاوہ 30 سے زیادہ ملکوں کے وفود اور مختلف براعظموں کے 150 مہمان بھی کورونا وبا کے باوجود جارجیا پہنچے-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: