Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد پل بھی کھول دیا گیا 

بری سرحدی چوکیاں بھی کھولی جا رہی ہیں۔(فوٹو عاجل)
سعودی عرب اور بحران کو ملانے والا کنگ فہد پل منگل 15 ستمبر سے کھول دیا گیا ہے۔ 
سعودی عرب کی طرف سے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی جزوی طور پر ہٹانے کے ساتھ بری سرحدی چوکیاں بھی کھولی جا رہی ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق منگل  15 ستمبر سے بری، بحری سرحدی چوکیاں اور ایئر پورٹس کھول دیے گئے ہیں۔
مستثنی زمروں میں شامل سعودی شہریِ، جی سی سی ممالک کے باشندے، مملکت سے باہر جانے اور آنے کے مجاز ہیں جبکہ خروج و عودہ سمیت مختلف ویزوں پر بیرون مملکت موجود غیرملکیوں کو بھی سعودی عرب آنے کی اجازت مل گئی ہے۔ 
کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ منگل سے آن لائن فیس وصولی کا سسٹم نافذ کردیا گیا۔ سفر کرنے والوں کو کیش میں فیس دینے کی ضرورت نہیں رہی۔ 
کنگ فہد انتظامیہ نے مزید بتایا کہ آن لائن وصولی نظام چھوٹی گاڑیوں، ٹرکوں اور موٹر سائیکلوں پر نافذ ہوگا۔ ممبر شپ رکھنے والے کنگ فہد پل  کی ویب سائٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔ کارڈ ری چارج کراسکتے ہیں۔ کنگ فہد پل پر اس کی سہولت مہیا ہے۔ 

آن لائن فیس وصولی کا سسٹم نافذ کردیا گیا۔(فوٹو عکاظ)

کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے مزید کہا کہ نیو گیٹس پروجیکٹ 2021 کی پہلی سہ ماہی میں مکمل ہوجائے گا اور مارچ میں موثر ہوگا۔ اس کی بدولت گاڑیوں کو پل پر ٹھہرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ خود کار سسٹم کے تحت ساری کارروائی انجام پاجائے گی۔ 
منگل کو  پل کھلنے کے بعد بحرین جانے اور آنے والی گاڑیوں کی قطار دیکھی گئی۔ سعودی عرب سے بحرین جانے والوں کی تعداد آنے والوں کے مقابلے میں زیادہ تھی۔ 

شیئر: