بلدیہ جدہ کے مطابق مکرونہ روڈ پر اوور ہیڈ برج کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔
بلدیہ او رمحکمہ ٹریفک نے مشترکہ طور پر اعلان کیا ’ برج کی تنصیب کے آخری مرحلے کے باعث مکرونہ روڈ ہفتے کی صبح 22 فروری 2020 سے شام تک بند رہے گی‘۔
#يحدث_الان اعمال رفع وتركيب جسر المشاة بطريق المكرونة اليوم الجمعة ٦/٢٧ https://t.co/5idTgfDZDR pic.twitter.com/cnap8TJhnw
— أمانة محافظة جدة (@JeddahAmanah) February 21, 2020
بلدیہ جدہ کے ٹویٹر اکاﺅنٹ کے مطابق ٹریفک پولیس نے مکرونہ اپ اور ڈاﺅن کے لیے ان اوقات میں متبادل راستے کا انتظام کیا ہے۔ ٹریفک پولیس کا کہناہے’ ہیوی ڈیوٹی گاڑیوں کا داخلہ منع ہے ۔متبادل راستہ ذیلی سڑکوں سے لیا گیا ہے۔ ان سڑکوں پر ہیوی ڈیوٹی گاڑیوں کے داخلے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے۔
بلدیہ جد نے مزید کہا’ شہر کی تزئین و آرائش اور لوگوں کی سہولت کے لیے ترقیاتی کام جاری ہیں۔ بلدیہ نے مکرونہ روڈ اور آس پاس کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چند گھنٹو ں کے لیے بلدیہ سے تعاون کریں تاکہ پل کی فٹنگ کا آخری مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو سکے‘۔
