Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالک کے ساتھ اس کی 110 بلیاں بھی دربدر

’بلیوں کو ویکسینیشن اور فوری طور پر پناہ دینے کی ضرورت ہے۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)
سپین میں ایک شخص کو مالک مکان نے گھر سے نکال دیا جس کے بعد اس کی 110 بلیاں بھی بے گھر ہو گئی ہیں اور جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں انہیں پناہ دینے کی کوشش میں ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سپین میں ویلینشیا کی ریجن میں ’سپاما سفور‘ نامی تنظیم کا خیال تھا کہ فلیٹ میں بلیوں کی تعداد 96 ہے لیکن بعد میں پتا چلا کہ ان کی تعداد 110 ہے۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ ان بلیوں کو ویکسینیشن اور فوری طور پر پناہ دینے کی ضرورت ہے۔

 

یہ بلیاں اس وقت بے گھر ہوئیں جب ان کے مالک کو ایک ہزار مربع فٹ کے فلیٹ سے بے دخل کر دیا گیا۔
جانوروں کے حقوق کی تنظیم کی ایک ممبر سالوا دارو تھامس نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’بلیوں کے مالک نے تین سال پہلے بلیوں کی ایک جوڑی رکھی جس کے بعد ان کی تعداد 110 تک پہنچ گئی۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ تمام بلیوں کو پناہ نہیں دے سکتی کیونکہ ان کے پاس پہلے ہی 200 بلیاں ہیں۔
سالوا دارو نے کہا کہ انہوں نے ان میں سے 48 بلیوں کو پناہ دی ہے اور ان کی کوشش ہے کہ ان کے مالک کی مدد سے باقی رہ جانے والی بلیوں کو بھی لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ تباہ کن ہے۔ کسی نہ کسی کو اس شخص کی مدد کرنی چاہیے۔ مقامی حکام نے مدد کا کہا ہے لیکن ابھی تک عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔‘

شیئر: