حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کو حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش قرار دے دیا تا کہ وہ احتساب کے بیانئے سے پیچھے ہٹ جائے۔
وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اے اپی سی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ قوم نے دیکھا کہ اپوزیشن نے سیاست کو اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے استعمال کیا۔
شبلی فراز نے ٹویٹ کی کہ ’وزیر اعظم عمران خان کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ کوئی این آر او نہیں ملے گا۔
مزید پڑھیں
-
'نواز شریف کو جانے دینا ہماری غلطی تھی'
Node ID: 501441
-
’مفرور‘ کا خطاب، ’آپ قانون کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے‘
Node ID: 506011
-
اے پی سی: ’مصلحت چھوڑ کر بے باک فیصلے کرنا ہوں گے‘
Node ID: 506131
مشیر داخلہ شہزاداکبر نے اپنے رد عمل میں کہا ’کہتے ہیں پاکستان میں میڈیا آزاد نہیں ۔ ابھی قوم نے قوانین کے برعکس ایک سزایافتہ اشتہاری مجرم کو لائیو سنا۔ کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو اور گرم ہوا چلتے ہی ووٹر کو چھوڑ کر لندن بھاگ جاتے ہیں۔ میاں صاحب بضد ہیں صرف وہ جج قبول ہے جو انہیں ثبوتوں کے باوجود بری کرے۔‘
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اے پی سی پر کسی اور کو نہیں بلکہ اپنے آپ کو دھوکہ دے رہی ہیں- پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں بزدار کا کہنا تھا کہ ’سیاسی بے روزگار ذہن نشین رکھیں کہ عوامی پذیرائی اے پی سی سے نہیں ملتی-‘
’عوام کی خدمت ہی اصل سیاست ہے جو تحریک انصاف کی حکومت طرہ امتیاز ہے۔ پاکستانی عوام کو وزیراعظم عمران خان کی جراتمند اور شفاف قیادت پر پورا اعتماد ہے۔‘
APC,a flimsy attempt to put pressure on the govt to back off,on accountability.Nation has witnessed that opposition has used politics for personal gains & used parliament to protect their personal empires .
PMIK will never compromise his commitment on corruption. Hence no NRO.— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) September 20, 2020
ان کے مطابق عوام کے مستردشدہ عناصرکے ہاتھ پہلے کچھ آیا ہے نہ آئندہ آئے گا۔ ’اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی سے کچھ نہیں نکلے گا۔‘
خیال رہے قبل ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ اگر پاکستان میں ووٹ کو عزت نہ ملی اور قانون کی پاسداری نہ کی گئی تو سارا معاشی نظام مفلوج ہو کر رہ جائے گا۔
اتوار کو پیپلز پارٹی کی میزبانی میں اسلام آباد میں ہونے والی اپوزیشن کی کُل جماعتی کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ’ہر طرح کی مصلحت چھوڑ کر بے باک فیصلے کرنا ہوں گے، آج نہیں کریں گے تو پھر کب کریں گے، اس کانفرنس کو کامیاب بنانا ہوگا ورنہ قوم کو مایوسی ہوگی۔‘
