پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکیسن کے تیسرے مرحلے کے ٹرائل کا آغاز ہو گیا ہے۔
وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’ ابھی ابھی ویکیسن کے فیز تھری کے ٹرائل کا افتتاح کیا۔‘
ان کے مطابق یہ ویکسین ایک چینی کمپنی نے بنائی ہے۔ اس کے ٹرائل میں سات ممالک کے چالیس ہزار افراد حصہ لیں گے جن میں سے آٹھ سے 10 ہزار پاکستانی ہوں گے۔ ابتدائی نتائج چار سے چھ مہینے میں آئیں گے۔
مزید پڑھیں
-
کیسز سامنے آنے پر اسلام آباد میں میڈیکل کالج سیلNode ID: 505181
-
پاکستان: 33 ہزار نئے ٹیسٹ، چھ ہزار 295 ایکٹیو کیسزNode ID: 505751
-
پنجاب: کورونا کیسز کی غلط رپورٹنگ کی تحقیقات شروعNode ID: 506401
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 582 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں اب تک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ چھ ہزار 886 ہوگئی ہے۔
منگل کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار افراد کورونا کے سبب ہلاک ہو گئے۔
ملک میں اس وقت کل ایکٹیو کیسز کی تعداد سات ہزار 303 ہے۔
اب تک پاکستان میں دو لاکھ 93 ہزار 159 افراد کورونا کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پیر 21 ستمبر کو ملک میں کورونا کے 36 ہزار 155 ٹیسٹ کیے گئے۔ اس وقت بلوچستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کورونا کا کوئی مریض ونٹی لیٹر پر نہیں ہے۔
Just launched the phase 3 trials for a Covid19 vaccine in Pakistan. Vaccine has been developed by a chinese company. A total of 40,000 people will participate in this trial in 7 countries, of which 8 to 10, 000 will be Pakistani. Initial results expected in 4 to 6 months
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 22, 2020