اماراتی خلا نورد ناسا میں تربیت حاصل کریں گے
متحدہ عرب امارات اور ناسا نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں( فوٹو سوشل میڈیا)
متحدہ عرب امارات میں محمد بن راشد خلائی مرکز اور ناسا نے اماراتی خلا نوردوں کی ٹریننگ کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
امارات خلا نوردی کے شعبے میں بین الاقوامی حیثیت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ نئے معاہدے کے تحت اماراتی خلا نورد ناسا کے تحت عالمی تجربہ اورمہارت حاصل کریں گے۔
الامارات الیوم کے مطابق معاہدے کے مطابق ناسا میں چار اماراتی خلا نوردوں کو تربیت دی جائے گی۔ ابتدا ھزاع المنصوری اور سلطان النیادی سے کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں دیگر دو خلا نوردوں کو امریکہ بھیجا جائے گا۔ انہیں 2021 کے لیے خلا نوردوں کے ناسا پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔
اماراتی خلا نورد وہی جسمانی اور ذہنی تربیت حاصل کریں گے جو ناسا کی جانب سے اپنے خلا نوردوں کو دی جاتی ہے۔
جانسن سینٹر خلا نوردی کے شعبے میں نصف صدی سے کہیں زیادہ سے کام کررہا ہے۔ یہ سینٹر سائنسی اور ٹیکنالوجی معلومات کے فروغ میں کلیدی کردارادا کررہا ہے۔ 1961 کے دوران ہیوسٹن میں قائم کیا گیا تھا- تقریبا دس ہزار افراد کو تیار کرچکا ہے۔
ناسا کا تربیتی پروگرام ان تمام لوگوں کے لیے بے حد اہم ہے جو اس میدان میں قدم رکھ رہے ہوں-
یاد رہے کہ امارات کے خلا نور دھزاع المنصوری اور سلطان النیادی ستمبر 2018 کے دوران ماسکو کی سٹارز سٹی میں بوری گگیرین سینٹر میں بھی ٹریننگ حاصل کرچکے ہیں۔