Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خلا نورد سپیس میں جائے گا

دونوں ملکوں کے خلائی اداروں کے درمیان معاہدہ ہوچکا ہے (فوٹو: ٹویٹر)
روس کے تعاون سے سعودی خلا نورد کو انٹرنیشنل سپیس سٹیشن بھیجا جائے گا۔ دونوں ملکوں کے خلائی اداروں کے درمیان معاہدہ ہوچکا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹین کے دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے متعدد معاہدوں میں خلائی شعبے میں تعاون کا معاہدہ بھی شامل ہے۔

شہزادہ سلطان بن سلمان نے 1985ء میں خلا کا سفر کیا تھا

سعودی ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے خلائی اداروں کے درمیان تعاون کے مذاکرات سال رواں کے آغاز سے جاری ہیں۔ دونوں ملکوں کا اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ بہت جلد سعودی خلا نورد کوسپیس سٹیشن بھیجا جائے گا۔
خیال رہے کہ سعودی محکمہ سیاحت و قومی ورثے کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان نے 1985ء میں خلا کا سفر کیا تھا۔ وہ خلا نورد کی حیثیت سے ڈسکوری میں موجود تھے ۔ وہ پہلے عرب، سعودی اور مسلمان خلا نورد ہیں۔
یاد رہے کہ چند دن قبل روس کے تعاون سے اماراتی شہری ہزاع المنصوری نے انٹرنیشنل سپیس سٹیشن جانے والے پہلے عرب خلا نورد کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: