Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’چیز‘ کس کو پسند؟ فریج سے غائب ہونے کا سراغ کیسے لگایا؟

چور کو پکڑنے کے لیے فریج کے اندر کیمرہ لگایا گیا (فوٹو: پکسا بے)
جرمنی میں ایک خاندان کو اس وقت پریشانی کا سامنا پڑا جب فریج میں رکھی چیز غائب ہونے لگی کسی کو سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ چور کون ہے۔
آخر کار فیملی نے چور کو پکڑنے کے لیے ایک حل نکالا اور فریج کے اندر ایک کیمرہ لگا دیا۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے اس فیملی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس کے آغاز میں لکھا ہے کہ ’ہمارے فریج میں سے چیز غائب ہوتی رہی لہذا ہم نے اس بات کا پتا لگانے کے لیے فریج میں ایک کیمرہ لگا دیا۔‘

 

اس ویڈیو میں آپ کو جو اگلا سین نظر آتا ہے وہ یہ کہ فیملی کا پالتو جرمن شیفرڈ کتا فریج کے دروازے کو کھولتا ہے، اپنے دانتوں سے چیز کا پیکٹ اٹھاتا ہے اور چپکے سے وہاں سے نکل جاتا ہے۔
کتے کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی اور 42 ہزار صارفین نے اسے پسند کیا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اور کون کون چیز پسند کرتا ہے۔

لوگ اس پر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ کتا کتنا ہوشیار ہے کہ وہ کسی کی مدد کے بغیر چیز کا پیکٹ لے اُڑا۔ کسی نے کہا کہ چیز کی محبت میں شاید وہ بھی یہی کرتے۔

شیئر: