اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت چاار ملزمان پر منی لانڈرنگ ریفرنس میں فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
پیر کو عدالتی کارروائی کے دوران ریفرنس میں ملزمان عبدالغنی مجید، خواجہ انور مجید، حسین لوائی اور طحہ رضا سمیت دیگر ملزمان پر بھی فردِ جرم عائد کی گئی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔
اردو نیوز کے نامہ نگار زبیر علی خان کے مطابق سماعت کے دوران آصف زرداری، فریال تالپور اور عبدالغنی مجید اور دیگر ملزمان کمرہ عدالت میں موجود تھے جبکہ خواجہ انور مجید پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی۔
مزید پڑھیں
-
جعلی اکاؤنٹس کیس: نیب کی بلاول اور زرداری سے تفتیشNode ID: 408441
-
’احتساب عدالت کے جج نے خود پر بہت بڑا داغ لگا لیا ‘Node ID: 425221
-
پاکستان میں احتساب کتنے ادارے کرتے ہیں؟Node ID: 465636