Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور پاکستانی خبر رساں ایجنسیوں میں تعاون کا جائزہ

پاکستانی سفیر نے سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کا دورہ کیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
ریاض میں متعین پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے بدھ کو سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے  کا دورہ کیا اور ادارے کے سربراہ عبداللہ الحسین سے ملاقات کی ہے۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سفیر پاکستان نے عبداللہ الحسین سے دوستانہ ماحول میں ایس پی اے اور پاکستان کی سرکاری ایجنسی کے درمیان خبروں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 

سفیر پاکستان کو ایس پی اے کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا گیا( فوٹو ایس پی اے)

ایس پی اے کے سربراہ  نے اس موقع پر سفیر پاکستان کو ایس پی اے کے کیمپس، جدید میڈیا، فوٹو گرافی’ ٹی وی پروڈکشن، میڈیا سینٹر کا دورہ اور مدیران سے متعارف کرایا۔ انہیں ایس پی اے کے طریقہ کاراور جدید ترین تیکنالوجی کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ 
عبداللہ الحسین نے سفیر پاکستان کو بتایا کہ ایس پی اے عربی کے علاوہ پانچ زبانوں میں ای گیٹ  پر خبریں دے رہی ہے۔ علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر بھی خبریں جاری کررہی ہے۔ 
سفیر پاکستان نے ابلاغی صنعت کے حوالے سے ایس پی اے کے وسائل اور تربیت یافتہ افراد کی موجودگی کو سراہا۔

شیئر: