Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرے کے لیے ڈھائی لاکھ درخواستیں موصول

50 ہزار سے زیادہ کو عمرہ اجازت نامے جاری کیے جا چکے- فوٹو: العربیہ
سیکریٹری عمرہ ڈاکٹر عبدالعزیز وزان نے کہا ہے کہ ’اعتمرنا‘ ایپ کے ذریعے عمرہ کے خواہشمند حضرات سے ڈھائی لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں-
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر وزان نے کہا کہ اب تک 50 ہزار سے زیادہ  سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو عمرہ اجازت نامے جاری کیے جا چکے ہیں-
ڈاکٹر وزان نے بتایا کہ محدود عمرے کا پہلا مرحلہ تیرہ روز جاری رہے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں عمرے کے ساتھ مسجد الحرام اورروضہ شریفہ میں نماز کے اجازت نامے  بھی جاری کیے جائیں گے اور تیسرے مرحلے میں بیرون مملکت سے عمرہ زائرین کو حرم شریف آنے کا موقع دیا جائے گا-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: