Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساھر کیمرے کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے گرفتار

ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی پستولبھی ملا ہے( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے شاہراہ پر نصب ساھر کیمرے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
شاھپراہوں پر انتہائی رفتار کو کنٹرول کرنے کے  لیے جگہ جگہ کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ یہ خود کار نظام کے تحت حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے والوں کی رپورٹ کرتے ہیں جس پر جرمانے کیے جاتے ہیں۔ 

 گرفتار ہونے والوں میں ایک سعودی اور مقیم غیرملکی ہے(فوٹو سوشل میڈیا)

اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں ایک سعودی اور مقیم غیرملکی ہے دونوں عمر کے تیسرے عشرے میں ہیں۔ ان میں سے ایک نے ریاض مکہ شاہراہ پر نصب ایک ساھر کیمرے پر پٹرول چھڑکا تھا جس سے اس میں آگ لگ گئی تھی۔  
ریاض پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا گیا۔ تلاشی لی گئی تو ان کے قبضے سے غیرقانونی پستول اور 8 گولیاں بھی ملی  ہیں۔ دونوں کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے کردیا گیا۔

شیئر: