بالی وڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی جانچ پڑتال کے لیے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹس آف میڈیکل سائنسز کے قائم کر دہ پینل کے سربراہ ڈاکٹر سُدھیر گُپتا نے کہا ہے کہ اداکار کی موت قتل نہیں بلکہ خودکشی تھی۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق ڈاکٹر گپتا کا کہنا ہے کہ ’سشانت سنگھ کی موت خودکشی کا کیس ہے، قتل کا امکان مکمل طور پر رد کرتے ہیں۔‘
سشانت سنگھ کے اہل خانہ سمیت کئی شخصیات نے سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) سے مطالبہ کیا تھا کہ سشانت سنگھ کے قتل کی تحقیقات کی جائیں۔
مزید پڑھیں
-
بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلیNode ID: 485196
-
سُشانت کیس: منشیات استعمال کرنے کے الزام کی تحقیقاتNode ID: 501101
-
سُشانت سنگھ کیس: اداکار کی گرل فرینڈ ریا چکربورتی گرفتارNode ID: 503831
سشانت سنگھ راجپوت اتوار 14 جون کی دوپہر ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔ 34 سالہ اداکار کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی۔
سشانت سنگھ کی موت کے بعد یہ تنازع سامنے آیا کہ ان کی خودکشی کا تعلق پیشہ وارانہ رقابت سے ہے، بالی وڈ کی سپر سٹار کنگنا رناوت نے بھی پیشہ وارانہ رقابت کو ان کی موت کی وجہ قرار دیا ہے۔
سشانت سنگھ نے بالی وڈ کی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں شُدھ دیسی رومینس، رابطہ، کیدارناتھ اور سونچریا شامل ہیں تاہم انہوں نے سب سے اہم کردار انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم 'ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ سٹوری' میں ادا کیا۔
یہ فلم 2016 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کی کاسٹ میں سشانت سنگھ راجپوت کے علاوہ کیارا ایڈوانی، بھومیکا چاؤلہ، دیشا پٹانی اور انوپم کھیر شامل تھے۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں