عرفان خان اور رشی کپور کے انتقال کے بعد بالی وڈ انڈسٹری ایک اور صدمے سے دوچار ہوگئی ہے۔ 'ایم ایس دھونی' اور 'پی کے' جیسی سپرہٹ فلموں میں بہترین اداکاری سے مداحوں کا دل جیتنے والے سشانت سنگھ راجپوت دنیا میں نہیں رہے۔
انڈیا کے ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق بالی وڈ کے مشہور اداکار سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان انتقال کر گئےNode ID: 475406
-
'عرفان خان ایک جادُو کی طرح تھے اور رہیں گے'Node ID: 475631
-
چل میرے بھائی ۔۔۔ عرفان کے پیچھے رشی بھی چل دیےNode ID: 475661
سرکاری ریڈیو چینل آل انڈیا ریڈیو نے ان کی خودکشی کی تصدیق کی ہے۔
سشانت باندرہ میں واقع اپنے گھر میں لاک ڈاؤن کے دوران اکیلے رہ رہے تھے۔ پولیس کو بتایا گیا ہے کہ 34 سالہ اداکار نے اپنے کمرے میں خود کو لٹکا کر خودکشی کی ہے۔
سشانت سنگھ کی پہلی فلم 'کائی پو چے' تھی مگر انہیں 'پی کے' فلم سے مقبولیت ملی جس میں انہوں نے سرفراز نامی نوجوان کا کردار نبھایا تھا جس کا ڈائیلاگ 'سرفراز دھوکہ نہیں دے گا' بہت مقبول ہوا تھا۔
سشانت آخری بار 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم 'چھچھورے' میں نظر آئے تھے، یہ فلم مایوسی کا شکار ہو کر خودکشی کرنے والے نوجوانوں سے متعلق تھی۔
چھ روز قبل پیر کو سشانت سنگھ راجپوت کی سابق مینجر دیشا سالیان نے ممبئی میں ایک عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تھی۔
سشانت سنگھ نے ایک ہفتہ پہلے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے ان کی تصویر شیئر کی تھی۔
بالی وڈ فنکار اور دیگر اہم شخصیات نوجوان اداکار کی موت پر افسوس کا اظہار کررہی ہیں۔ بالی وڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے لکھا ہے کہ 'اس خبر نے مجھے صدمے سے دوچار کیا ہے اور میں کچھ کہنے کے قابل نہیں۔'
انہوں نے لکھا کہ 'مجھے یاد ہے کہ میں سشانت سنگھ راجپوت کو 'چھچھورے' میں دیکھ رہا تھا اور اپنے دوست ساجد کو بتا رہا تھا کہ میں نے اس فلم سے کتنا لطف اٹھایا اور یہ خواہش ظاہر کی کہ میں بھی اس فلم کا حصہ ہوتا۔ ایک بہت ہی باصلاحیت اداکار، خدا ان کے اہلخانہ کو صبر دے۔'
بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے لکھا کہ’ سوشانت اتنے جلدی چلے گئے وہ بہت کم عمر اور ذہین تھے مجھے یہ جان کر بہت افسوس ہوتا ہے کہ ہم ایسے ماحول میں رہتے ہیں جہاں کسی کودر پیش مسائل میں ان کی مدد بھی نہیں کی جا سکتی۔
Sushant, you were too young and brilliant to have gone so soon. I'm so sad and upset knowing that we lived in an environment that could not help you through any troubles you may have had. May your soul rest in peace. pic.twitter.com/RzLrdJ4keX
— Anushka Sharma (@AnushkaSharma) June 14, 2020