Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی 20 سربراہ اجلاس کے لیے روڈ میپ کی تیاری

بی 20 گروپ کی قیادت یوسف البنیان کررہے ہیں- فوٹو ایس پی اے
جی ٹوئنٹی کے آٹھ گروپ مالیاتی اور سماجی چیلنجوں کا روڈ میپ تیار کر رہے ہیں۔ سعودی عرب 2020 کے دوران جی 20 کے تمام گروپوں کی قیادت کر رہا ہے۔  
الوطن اخبار کے مطابق جی 20 کے ماتحت بزنس گروپ  (بی 20) پہلا گروپ ہے جس نے یوسف البنیان کی قیادت میں رابطہ مہم شروع کی ہے۔ یہ گروپ 2010 میں قائم ہوا تھا۔ اور جی 20 میں شامل ممالک کے قائدین تک بزنس سیکٹر کی تجاویز پہنچاتا ہے۔ 
 نوجوانوں کا گروپ (وائی 20) عثمان المعمر کی قیادت میں مستقبل کے حوالے سے جی 20 کے نوجوانوں کی امنگوں کی ترجمانی کررہا ہے۔ یوتھ 20 کے نوجوان دنیا بھر کے نوجوانوں کو درپیش اقتصادی مواقع اور چیلنجوں پر فکر انگیز مباحثے کررہے ہیں۔ ان کا سارا زور مستقبل پر ہے۔ مسک فاؤنڈیشن اور اثرا اس کی قیادت کر رہے ہیں۔ 
لیبر گروپ (ایل 20)  لیبر یونینز کی ترجمانی کر رہا ہے۔ اس کی قیادت سعودی نیشنل لیبر کمیٹی کے چیئرمین انجینیئر ناصر الجرید کررہے ہیں۔ لیبر گروپ خواتین اور نوجوانوں کے لیے حقوق اور ملازمت کے معتبر معیار کرانے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ گروپ دنیا بھر کے مزدوروں کے مطالبات، مسائل اور حل کی بابت قابل عمل تجاویز جی 20 کی قیادت کو پیش کرے گا۔ 
ٹی ٹوئنٹی، جی 20 کے ملکوں میں شامل سکالرز اور فکری مراکز کی نمائندگی کر رہا ہے۔ اس کی قیادت کنگ عبداللہ  پٹرولیم ریسرچ اینڈ سٹڈیڈ کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر فہد الترکی کر رہے ہیں۔ اسے کنگ فیصل اسلامک ریسرچ اینڈ سٹڈیڈ سینٹرکا تعاون بھی حاصل ہے۔  یہ دنیا بھر کے ریسرچ سینٹرز کا تعاون حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔ 
سول سوسائٹی گروپ (سی 20) سعودی شہزادی نوف بنت محمد کی قیادت میں سول سوسائٹی کی تنظیموں کی قیادت کررہا ہے۔ اسے کنگ خالد فاؤنڈیشن کا تعاون بھی حاصل ہے۔ یہ 2013 میں قائم ہوا تھا۔ گروپ اپنی سفارشات بی 20 کے قائدین کو پیش کرے گا۔ 

سائنس گروپ کی قیادت کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی کے چیئرمین کررہے ہیں- فوٹو ایس پی اے

خواتین کے مفادات کو اجاگر کرنے کے لیڈیز گروپ (ڈبلیو 20) کام کررہا ہے۔ اس کی قیادت ڈاکٹر ثریا عبید کررہی ہیں۔  یہ گروپ جی 20 کے قائدین تک خواتین کی آواز پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔ مالیاتی، اقتصادی، تعلیمی اور الیکٹرانک  امور انکی ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔ 
سائنس گروپ (ایس 20) کی قیادت کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی کے چیئرمین ڈاکٹر انس الفارس کررہے ہیں۔ ایس 20 صحت، ماحولیات، جنگلی حیاتیات اور ٹیکنالوجی وغیرہ کے امور ومسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔
یو 20 گروپ شہروں کی نمائندگی کررہا ہے۔ اس کی قیادت ریاض رائل کمیشن کے چیئرمین فہد الرشید کررہے ہیں۔ اس میں جی 20 کے اہم شہروں کے نمائندے شامل ہیں۔ گروپ سے باہر کے بڑے شہروں کے نمائندوں کو بھی شریک کیا گیا ہے۔ یہ گروپ پائدار اقتصادی شرح نمو، مکمل سماجی تعاون اور روزگار کے مثالی ماحول کے حوالے سے  مشترکہ موقف کی تیاری میں ہے۔ 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: