Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن میں ویک اینڈ پر 48 گھنٹے کا کرفیو

جمعے سے تا ہدایت ثانی سکولوں میں حاضری بھی معطل ہوگی( فوٹو عرب نیوز)
اردن میں حکومت نے نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ویک اینڈ پر جمعرات رات بارہ بجے سے 48 گھنٹے ملک کے تمام صوبوں میں کرفیو لگانے کا اعلان کیا ہے۔ 
سکائی نیوز کے مطابق ڈائریکٹر کورونا وائرس کرائسز منجمنٹ سیل بریگیڈیئر مازن الفرایۃ نے بتایا کہ آئندہ وبا کی جیسی صورتحال ہوگی اسی طرح ویک اینڈ پر کرفیو لگایا جاتا رہے گا۔ 
انہوں نے بتایا کہ کرفیو کے دوران کسی شہری کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ الیکٹرانک اجازت نامہ رکھنے والوں کو بھی استثنی نہیں ہوگا تاہم  ڈاکٹر، نرسیں، معاون طبی عملہ کو آمد ورفت کی اجازت ہوگی۔ 
 جزوی کرفیو روزانہ رات 12 بجے سے شروع ہوگا اور صبح 6 بجے تک جاری رہے گا- تمام دکانیں رات بارہ بجے بند ہوجائیں گی جبکہ شہریوں کے لیے مزید ایک گھنٹے کی اجازت ہوگی۔ 
اردنی حکام نے جمعے سے تا ہدایت ثانی سکولوں میں حاضری بھی معطل کردی ہے۔
پورے ملک میں بدھ کی صبح سے فوج کو کرفیو نافذ کرانے کے لیے تعینات کیاجائے گا۔ ایسےعلاقوں کی کڑی نگرانی ہوگی جہاں وبا کے کیسز زیادہ  ہوں گے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اردن میں کورونا کے 1537 نئے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں۔ اردنی وزارت صحت نے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 19001 تک پہنچ گئی ہے۔ 
اردنی وزیر صحت ڈاکٹر سعد جابر نے بتایا کہ نئے کیسز میں 30 اردنی وہ ہیں جو باہر سے آئے تھے جبکہ  1507 کا تعلق اندرون ملک سے ہے۔ 
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر:

متعلقہ خبریں