Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کا آئندہ منگل سے ائیرپورٹ کھولنے کا اعلان

اردن سالانہ 50 لاکھ  سیاحوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔(فوٹو اے ایف پی)
اردن نے تقریبا چھ ماہ کی بندش کے بعد آئندہ منگل سے اپنے مرکزی ایئرپورٹ کو معمول کی پروازوں کے لیےدوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
اردن کورونا وائرس کے باعث سے بری طرح متاثرہ معیشت کو بحال کرنے کی کوشش میں ہے۔اردن کا زیادہ تر انحصار سیاحت پر ہے۔
 اے ایف پی کے مطابق وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس میں کہا ’کورونا وائرس کرائسز سیل نے منگل 8 ستمبر سے کوئین عالیہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے عام پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

کورونا نے نفع بخش میڈیکل ٹورازم انڈسٹری کو بھی متاثر کیا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ حکام آنے والے مسافروں سے ان کے ممالک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے ضوابط طے کریں گے۔ اردن آمد پرتمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لیا جئے گا۔
اردن میں کورونا وائرس کے دو ہزار 161 کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ پندرہ اموات ہوئی ہیں۔
مارچ کے وسط میں اردن نے اپنے ائیر پورٹ بند کرکے بین الاقوامی پروازوں کو معطل کردیا تھا جس سے سیاحت کا شعبہ زیادہ متاثر ہوا ہے۔
کورونا وائرس نے نفع بخش میڈیکل ٹورازم انڈسٹری کو بھی متاثر کیا ہے۔ 
یاد رہے کہ اردن سالانہ 50 لاکھ  سیاحوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔ سیاحت ملک کے جی ڈی پی کا 14 فیصد ہے۔
سیاحت سے اردن کو گذشتہ سال  5.3 بلین ڈالر کی آمدنی ہوئی تھی۔

شیئر: