Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طویل عرصے تک ماسک پہننا نقصان دہ؟ 

 دستانے اور ماسک کو درست طریقے سے تلف کیا جائے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹرمحمد العبد العالی نے کہا ہے کہ زیادہ عرصے کے لیے ماسک پہننا افراد اور معاشرے دونوں کے لیے مفید ہے اور کسی کے لیے نقصان دہ نہیں۔ وائرس سے بچانے کے لیے ماسک اہم ذریعہ ہے۔  
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے بدھ کو کورونا وائرس کی تازہ صورت حال سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بہت سارے پیشے ایسے ہیں جن میں ایک عرصے تک ماسک پہننا ضروری ہے۔ کئی عشروں سے لوگ ڈیوٹی کے دوران ماسک پہنتے آرہے ہیں۔ 

ماسک کا کوئی نقصان ریکارڈ پر نہیں آیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)

 ان پیشوں میں صحت امور شامل ہیں۔ اب تک ماسک پہننے کی وجہ سے کہیں اور کبھی صحت عملے کے لیے ماسک کا کوئی نقصان ریکارڈ پر نہیں آیا ہے۔ 
وزارت صحت کے ترجمان نے تنبیہہ کی کہ جو معاشرے صحت ضوابط اور حفاظتی تدابیرکی پابندی نہیں کررہے ہیں اور وہاں حفاظتی تدابیر کے بغیر زندگی کے معمولات بحال کردیے گئے ہیں وہاں وبا دوبارہ پھیلنے لگی ہے۔ 
 وزارت صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماسک اس طرح اتارا جائے کہ یہ آنکھ ، ناک، اور منہ پر نہ لگے. دستانے اور ماسک کو درست طریقے سے تلف کیا جائے.

شیئر: